• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کیا جائے ‘یونیورسٹیز ایسوسیشنز

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کی ایسوسیشنز کی نمائندہ تنظیم فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن قائم کیا جائے جبکہ صوبہ کی جامعات میں جاری مالی بحران کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھانے سمیت مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے فوری سرچ کمیٹی کا اجالاس بلا کر تقرریوں کا عمل مکمل کیا جائے اور ہری پور یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کیلے قانون کے مطابق پیڈ چھٹیاں نہ دینے کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجوبر ہونگے اس بات کا فیصلہ فپواسا خیبر پختونخوا چیپٹر کے جنرل باڈ ی اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت ڈاکٹر سرتاج علام نے کی-اجلاس میں یونیورسٹیوں میں مالی بحران پر افسوس کا اظہار کیا گیا- موجودہ حکومت نے تعلیم کے لئے بجٹ دگنا کرنے کا وعدہ کیا تھا- لیکن اب بجٹ کو آدھے سے بھی کم کیا گیا- اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہجامعات میں درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے ۔
تازہ ترین