• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: زیادتی کی شکار لڑکی کا بیان ریکارڈ


گوجرانوالہ میں اے ایس آئی مبینہ زیادتی کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، تحقیقاتی ٹیم نے متاثرہ لڑکی اور اسکی فیملی کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عزیزکالونی میں کرائم سین کا معائنہ کیا اور متاثرہ لڑکی اور اسکی فیملی کے بیانات ریکارڈ کرنے کے ساتھ ساتھ محلے داروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے ۔


اس موقع پرجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں پر کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں علاقہ کی جیو فینسنگ کروائی گئی ہے اور اے ایس آئی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

لڑکی کے والد کاکہناہے کہ اوباش نوجوانوں کی شکایت پرتفتیش کیلئے آنے والے اے ایس آئی نے بیٹی سےزیادتی کی تھی، والد کی مدعیت میں بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ دو دن قبل درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین