• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 18 لاکھ 24 ہزار 908 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 76 ہزار 155 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 74 لاکھ 20 ہزار 835 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 62 ہزار 98 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 34 لاکھ 27 ہزار 918 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 5 ہزار 491 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 98 ہزار 291 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 45 ہزار 628 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 59 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 43 لاکھ 47 ہزار 172 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 90 ہزار 77 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 50 ہزار 540 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 38 ہزار 159 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 95 ہزار 335 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 19 ہزار 799 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 22 ہزار 241 ہو چکی ہے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار 570 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 77 ہزار 537 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 586 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 76 ہزار 546 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 74 ہزار 348 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 5 ہزار 263 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 30 ہزار 904 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 82 ہزار 267 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 16 ہزار 118 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 63 ہزار 282 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 13 ہزار 952 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 52 ہزار 174 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس 31 ہزار 416 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 4 لاکھ 68 ہزار 69 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 321 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 48 ہزار 523 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 24 ہزار 656 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 29 ہزار 193 ہو گئے۔


برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 825 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 551 ہو چکی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 5 ہزار 44 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 53 ہزار 844 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 542 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 798 تک جا پہنچی ہے۔

عراق میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 682 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 580 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 307 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 418 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 432 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 7 ہزار 70 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 558 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین