آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی: 2 کروڑ 38 لاکھ روپے ڈکیتی کا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں 2 کروڑ 38 لاکھ روپے ڈکیتی کا ملزم فیروز آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزم فاروق کی گرفتاری شاہراہ قائدین پولیس کی چیکنگ کے دوران سے عمل میں آئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے آوان بم اور پستول برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق ملزم فاروق اور اس کے 5 ساتھیوں نے 6 جولائی کو آر کے موٹرز سے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹے تھے۔


پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم فاروق پاکستان سے منشیات کینیڈا اور انگلینڈ اسمگل کرنے کی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم پاکستان سے اسپورٹس آئٹم، دوائیوں اور کھلونوں میں منشیات اسمگل کرنے کا ماہر ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف اشیاء کو پیک کرکے کوریئر کے ذریعے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کے الزام میں ملزم فاروق کو پشاور میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید