• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنےکہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ این پی سی کے صدر شکیل انجم نے وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنےکیلئے نمائندہ صحافتی تنظیمیں بھی متحر ک کردار ادا کریں اور اپنی ممبر شپ کے طریقہ کار میں مزید بہتری لائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہتری ورکنگ جرنلسٹس کی حوصلہ افزائی اور میڈیا کارکنان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے معاون ثابت ہو گی۔ ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر شاہیرہ شاہد بھی موجود تھیں۔

تازہ ترین