• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف وفادار بھائی، علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وزیراعظم ہوتے، مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے لیکن جب تک کورونا ہے تو ان کا آپریشن نہیں ہوسکتا، نواز شریف کا امیون سسٹم کمزور ہے اس لیے ان کا ادویات سے علاج جاری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، یہ سوال ہم نے پہلے نہیں اٹھایا جو اٹھانا چاہیے تھا، اشتہاری جس تھانےکی حدود کا ملزم تھا اسی تھانےکی حدود میں عدالت میں پیش ہوتا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو اگر علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وہ وزیراعظم ہوتے، انہوں نے وزارت عظمیٰ پر بھائی کو ترجیح دی، شہباز شریف بہت وفادار بھائی ہیں وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ ظلم،دباؤ اور ہتھکنڈے ایک حد تک چلتے ہیں ہمیشہ نہیں چلتے۔قبل ازیں مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل اٹھا ل چوک بھارہ کہو میں کارکنوں سے خطاب کیے بغیر روانہ ہو گئیں، مری سے اسلام آباد آتے ہو ئے اٹھا ل چوک پر(ن) لیگ کے کارکنو ں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا،پھول بر سائے اور نعرے بازی کی ،مریم نوازگاڑی سے با ہر نکلیں اور ہاتھ ہلا کر استقبال اور خیر مقدمی نعروں کا جواب دیا۔
تازہ ترین