کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی)معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی نے کہا کے انہوں نے نیپرا پر واضح کردیا ہے کہ جب تک کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم نہیں کی جائے گی شہریوں کو بجلی نہیں ملے گی، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت اعلان کرے تو 10 پاور کمپنیاں کراچی میں بجلی فراہمی کے لئے آجائیں گی اور کراچی کو ارزاں قیمت پر بلاتعطل بجلی فراہم ہوسکے گی۔