• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف دنیا بھر کی صحافتی تنظیمیں ہم آواز

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف دنیا بھر کی صحافتی تنظیمیں ہم آواز 


لاہور ، پشاور ، راولپنڈی(نمائندگان جنگ)ایڈیٹر انچیف جنگ جیو دی نیوز میر شکیل الرحمان کی 194دن سے گرفتاری اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی سازشوں کے خلاف لاہور ، پشاور اور راولپنڈی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا ، اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران ، سیاسی رہنمائوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی ، مقررین اپنے خطاب میں کہا کہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کیخلاف دنیا بھر کی صحافتی تنظیمیں ہم آواز ہیں ، میر شکیل الرحمان کی رہائی کے لئے جاری تحریک کی باز گشت عالمی سطح پر بھی سنائی دے رہی ہے،میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے احتجاج جاری رہے گا،ایک بے بنیاد درخواست اور پھر بے بنیاد ریفرنس پر 194روز سے میر شکیل الرحمان کو پابند سلاسل رکھ کر آزادی صحافت کا گلا گھونٹا گیا ہے، مقررین نے کہا کہ حق سچ کی آواز میرشکیل الرحمان کبھی نہیں جھکے،جنگ اور جیو کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آزاد میڈیا جمہوریت کا لازمی حصہ ہے لیکن میڈیا کو ہتھکڑیاں پہنا کر آزادی صحافت کاگلہ دبایا جارہا ہے ، آزادی اظہار رائے اور سچ بولنے پر قدغن ہے ۔

تازہ ترین