ایشوریا رائے کی بڑی کامیابی، عدالت نے شخصی حقوق کے تحفظ کو تسلیم کرلیا
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے اور دہلی ہائیکورٹ نے انکی پرسنالٹی رائٹس کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ اس حوالے سے دہلی ہائیکورٹ نے آبزرویش میں کہا کسی شخص کی ذاتی خصوصیات کا غیر مجاز استعمال نہ صرف اس کے حق رازداری کی خلاف ورزی ہے بلکہ باعزت زندگی گزارنے کے حق کو بھی مجروح کرتا ہے۔