• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہری سے 3لاکھ چھین لیے،غازی آباد اورکاہنہ سے 2کاریں چوری ہوگئیں

لاہور،چوہنگ(کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) رائے ونڈ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے جیابگا روڈ پر شہری سے 3 لاکھ روپے لوٹ لئے محمد اشفاق جیابگا سے رائے ونڈ واپس آرہا تھا کہ ڈاکووں نے روک لیاپولیس نے مقدمہ درج کر لیا شادباغ میں ڈاکووں نے احسن کے گھر سے2لاکھ75ہزار روپے، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ٹبی سٹی میں ڈاکووں نے اعجاز سے 2لاکھ42 ہزار اور دیگر سامان،گرین ٹاون میں ڈاکووں نے عبدالرشید کے گھر سے2لاکھ40ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔شمالی چھائونی میں ڈاکوئوں نے عبدالقیوم کے گھر سے 2لاکھ5ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔،ہنجروال میں ڈاکووں نے انعام کے گھر گھس کر1لاکھ90ہز ار کی نقدی لوٹ لیے،لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکووں نے مجاہدکے گھر سے 1لاکھ20ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکووں نے اطہر سے35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ غازی آباد سے عامر اور کاہنہ سے عمران کی گاڑیاں اور ملت پارک سے عتیق بھٹی ،ہربنس پورہ سے مبشر اور لاری اڈا سے قمر جٹ کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئے۔
تازہ ترین