لاہور(وقائع نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انتظامیہ کو سڑک وا گزار کرنے کا حکم دے دیاجسٹس فواد حسن نے روبینہ خواجہ کی درخواست پر سماعت کی لاہور ہائیکورٹ نے سڑک پر قبضہ ختم کرنے پر کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سڑک کو کیوں وا گزار نہیں کرایا گیا۔، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیدیاں روڈ پر مستحق بچوں کیلئے سکول کے ملحقہ سڑک پر قبضہ ہے متعلقہ حکام سے رجوع کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی، عدالت سکول سے ملحقہ سڑک واگزار کروانے کا حکم دے۔