• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہینہ شاہین کے قتل میں ملوث ملزمان جلد گرفتار کیے جائیں،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے سماجی کارکن صحافی اور ہیومن رائٹس کے ممبر شاہینہ شاہین کے قتل میں ملوث ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربت انتظامیہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے کیچ تربت کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے عوام پریشان ہیں ۔تین ہفتہ قبل تربت میں صحافی سماجی کارکن شاہینہ شاہین کو قتل کیا گیا ملزمان اس قدر بااثر ہیں کہ انتظامیہ انھیں گرفتار کرنے سے قاصر ہے بار کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے کیچ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیچ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعلیمی شعور کے باعث کچھ عناصر نا خوش ہیں کیچ ہمیشہ سیاست کا گڑھ رہا ہے اور خاتون صحافی سماجی کارکن شاہینہ شاہین نے ہمیشہ علاقے کے مسائل کو اجاگر اور ہر قسم کے ظلم و ناانصافی کے خلاف آواز بلند کی اور ایک سازش کے ذریعے خاتون صحافی سماجی کارکن کو راستے سے ہٹایا گیا۔ بیان میں کہا گیاکہ ملزمان اس قدر بااثر ہیں کہ انتظامیہ انھیں گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔ بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ ملزمان کوجلد گرفتار کیا جائے اور اس کیس کی تفتیش کیلئے جوائنٹ تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے۔
تازہ ترین