• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیاس ٹائون، 6 ماہ قبل ڈالی گئی سیوریج لائن جواب دے گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل نمبر 5 میں الیاس ٹاؤن کی گلیوں میں 6 ماہ قبل ڈالی گئی سیوریج لائن ناقص میٹریل کے باعث جواب دے گئی ، اس سیوریج لائن میں ناقص مرمت شدہ بغیر کیورنگ کے پائپ ڈال دیے گئے تھے جبکہ مین ہول بھی غیر معیاری بنائے گئے تھے ،سیوریج لائن فعال ہوتے ہی لیکج شروع ہو گئی تھی،سابق یونین کونسل چیئرمین راؤ مظہر الاسلام نے واسا افسران کو ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت کی ، افسران نے ناقص میٹریل کے استعمال کا ملبہ ٹھیکیدار رانا ذیشان پر ڈال دیا - یونین کونسل نمبر 5کے سابق چیئرمین راؤ مظہر الاسلام کے اصرار پر واسا افسران اور ٹھیکیدار لائن اکھاڑ کر نئی لائن ڈالنے پر مجبور ہو گئے - تاہم واسا افسران کی جانب سے ناقص میٹریل کے استعمال پر ٹھیکیدار کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔
تازہ ترین