• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرفون لگا کر گانے سننے میں مگن نوجوان کو ریل نے کچل ڈالا

بھارت میں ایئر فون لگاکر گانے سننے والے نوجوان کو ریل نے کچل دیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست راجھستان میں پیش آیا جہاں الور ضلع میں نوجوان کو ریلوے لائن پر ایئرفون کے ساتھ گانے سننے کی قیمت اپنی جان گنوا کر ادا کرنی پڑی۔

23سالہ دیوسنگھ ریلوے پھاٹک نمبر 70 میں ایئرفون لگا کر اونچی آواز میں گانے سنتے ہوئے ریلوے پٹری پار کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

نوجوان اس قدر گانے سننے میں مگن تھا کہ اسے ٹرین آتے ہوئے دیکھائی نہ دی جبکہ ڈرائیور نے ہارن بجا کر اسے خبردار کرنے کی کوشش کی مگر اسے آواز نہ آئی اور وہ ٹرین تلے کچل کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تازہ ترین