• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ میری ٹائم ڈے، پاک بحریہ نےڈاکومینٹری ریلیز کردی


پاک بحریہ نے ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کی مناسبت  سے ڈاکومینٹری ریلیزکردی ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں بحری شعبے کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اس ڈاکومینٹری میں ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ڈاکومینٹری میں سمندری تحفظ اور سمندری ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیرپا حکمت عملی پر زور دیا گیا ہے۔ 

ڈاکومینٹری میں پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور اس سے منسلک معاشی پہلوؤں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ 

پاک بحریہ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی اور قومی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

تازہ ترین