• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے فیصل اقبال کو ہیڈ کوچ بلوچستان کے عہدے سے ہٹادیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا۔ اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق فیصل اقبال کا ایک معاملہ ان کے ادارے کے ساتھ حل ہونا باقی ہے جس کو نمٹائے بغیر فیصل اقبال کی اہم ٹورنامنٹ میں شرکت مناسب نہیں تھی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جب تک فیصل اقبال کا ادارہ انہیں کلین چٹ اور این او سی نہیں دیتا وہ کوچنگ نہیں کرسکتے۔

پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے، بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے کر ان کی جگہ اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل اقبال کے رویہ سے بھی پی سی بی ناخوش تھا جبکہ ہیڈ کوچ پی سی بی مصباح الحق بھی ان کی تعیناتی سے خوش نہیں تھے۔

تازہ ترین