• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے حالیہ بیان سے ان کی پارٹی کو نقصان پہنچا، مسعود جنجوعہ

راچڈیل (ہارون مرزا)معروف سیاسی تجزیہ نگار و برطانوی امیگریشن کے ماہر مسعود اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے حالیہ بیان سے انکی پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کے منافی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیہ سے یہ بھی محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کی سیاست کو مضبوط بنانے کی بجائے برطانیہ میں اپنی سیاسی پناہ کی درخواست منظور کرانے کیلئے کاوشیں جاری ہیں اگر نواز شریف کو برطانیہ بدر کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہیں اس مقصد کیلئے وہ عدالت سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر پر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر سے انتہائی دکھ ہوا جتنی باتیں انہوں نے کیں ان کے شایان شان نہیں تھیں ایسا لگتا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان نہیں بلکہ کسی ملک دشمن کے کے حمایتی ہیں، انہوں نے اپنی تقریر میں ہر منصوبے میں فوج کو گھسیٹنے کی کوشش کی ہے ان کی تقریر سے پاکستان میں مقبولیت نہیں بلکہ نفرت پیدا ہوئی ہے، پاکستان کے عوام محب وطن اور فوج سے پیار کرنے والے لوگ ہیں، روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف فیملی خاندانی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ 35سال تک ایک دوسرے کے حریف اور گالیاں دیتے رہے آج مفادات کیلئےاکٹھے ہو گئے ہیں میاں نواز شریف نے اپنی تقریر کے دوران نیب کو بدبودار ادارہ قرار دیا مگر یہ بدبو انہوں نے ہی پیدا کی آج احتساب شروع ہوا تو انہیں نیب پر تنقید یاد آگئی ہے وہ جسمانی طور پر صحت مند ہیں مگر ذہنی طور پر بیمار دکھائی دیتے ہیں، میاں نواز شریف نے سابق جنرل سمیت فوج کو غیر ضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا، ان کے وارنٹ گرفتاری کے ہائی کمیشن کو موصول ہو چکے ہیں برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے متنازعہ بیانات ان کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں،پاکستانی قوم فوج کیلئے اپنی جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتی ہے پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع اور ملکی ترقی کیلئے پاک فوج نے ہمیشہ مثبت اور لازوال کردار نبھایا ہے۔ 
تازہ ترین