• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونزممبئی میں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ وہ بھارت میں ایک ٹی وی چینل کے لئے ماہرانہ رائے دینے گئے ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ کے دوست اور پاکستانی شائقین میں مقبول آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کے اچانک انتقال سے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں سوگ کی کیفیت ہے۔آئی سی سی اور پی سی بی کے علاوہ دنیا بھر کے کرکٹرز نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کرکٹ کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ۔

تازہ ترین