آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت مل گئی


دنیائے کرکٹ سے ایک اور اچھی خبر سامنے آگئی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کی اجازت دیدی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس سال کے آخر میں 2 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوینٹی میچز کے لئے نیوزی لینڈ جانا ہے۔ اس حوالے سے اب نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہوم سیریز کے انعقاد کیلئے حکومتی اجازت کی تصدیق کردی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز طے کردہ پروٹوکولز کے تحت ہو گی۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان سے سیریز کا شیڈول آئندہ ہفتےجاری ہوگا۔

یوں اب نیوزی لینڈ موجودہ حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک ہوگا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی میزبانی کی جبکہ پاکستان آئندہ ماہ زمبابوے کیخلاف سیریز کی میزبانی کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید