• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شانتی نگر، شوہر نے گھریلو ناچاقی پر چھری کے وار سے بیوی کو قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر موچا پاڑہ کچی آبادی میں واقع گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کی جہاں مقتولہ کی شناخت 35 سالہ ثمرین دختر واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے مبینہ قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر حفیظ ولد پیر بخش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا پولیس کے مطا بق ملزم نے ابتدائی بیا ن میں بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر اس کے گلے پرچھری کے وار کر کے قتل کردیا ۔

تازہ ترین