• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک غیر اخلاقی و نامناسب مواد بلاک کرے‘ پی ٹی اے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک سے کہا ہے کہ وہ فحش‘ غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کو فوری بلاک کرے۔ پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو ہٹانے اور غیر قانونی مواد کے پھیلاؤ میں پلیٹ فارم کے استعمال کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔ پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی وضع کرے تاکہ غیر اخلاقی /نامناسب مواد کو ہٹایا جا سکے۔ بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین