• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سے کار ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف جاپان کے وفد کی ملاقات

ٹوکیو (عرفان صدیقی) کار ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف جاپان کے وفد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور صاحب سے گورنر ہاؤس پنجاب میں اہم ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب کے مجوزہ دورہ جاپان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔ جاپان میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی زیادہ تر تعداد پرانی گاڑیوں کی ایکسپورٹ سے منسلک ہے جن کی دیرینہ خواہش اور بنیادی مطالبہ ہے کہ وہ اپنے ملک میں معیاری اور سستی گاڑیاں ایکسپورٹ کر سکے جس کیلئے گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت کی طرف گورنر پنجاب کی توجہ مبذول کرائی گئی ۔
تازہ ترین