سرینگر(جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جنگی طیارے استعمال کرنے لگی۔بڈگام میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازیں دیکھی گئیں،دریں اثنا سری نگر میں جمعرات کی شام نامعلوم مسلح افراد نے معروف وکیل بابر قادری کو گولی مار کر قتل کر دیا۔بلال قادری کشمیر کے حالات پر ہونے والے ٹی وی مباحثوں میں حصہ لیتے تھے اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک تھے۔