کابل (جنگ نیوز )افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان عوام کسی دوسرے مسئلے کے حل سے قبل فوری جنگ بندی اور تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔بدھ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے ورچوئل خطاب میں صدر اشرف غنی نے کہا کہ ایک ریاست اور معاشرے کی حیثیت سے ہم نے طالبان کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے جیسے مشکل فیصلے کیے ہیں۔