• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کیساتھ سائبر تعاون سے ملک کو ہیکنگ سے بچا رہے ہیں، یو اے ای

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں این سی ایس سی کے سربراہ محمد الکویتی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس معلومات کے حصول سے ملک کو درپیش ہیکنگ کے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل رہی ہے۔ تل ابیب یونیورسٹی میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں اسرائیلی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ یگال یونا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان سائبر شعبے میں تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے متعلق الکویتی نے کہا کہ دونوں کے درمیان تعاون مثبت ہے اور اس سے کئی شعبوں میں اور پہلوئوں میں اہم ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون ہمیں ڈیجیٹل اصلاحات لانے میں مدد دے گا۔ اسرائیل کی ٹیکنالوجی بہت شاندار ہے اور سائبر سیکورٹی بھی، صرف ایک ماہ سے بھی کم وقت میں کئی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں معلومات کا تبادلہ کر رہی ہیں
تازہ ترین