• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ الائنس کے احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

لاہور(خبر نگار) آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام شہرمیں مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ محکمہ نہر کے دفتر سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔جبکہ ایک گروپ نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرےکیا ۔ شہر بھر کی ٹریفک بدترین جام رہی۔ ریلی کے شرکا نے سیکرٹریٹ کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی. مظاہرے سے حافظ عبدالناصر، خالد جاوید سنگھیڑا ، ڈاکٹر طارق کلیم ، ظفر علی خان اور ر مختار گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین گورنر ہاؤس پنجاب کا گھیراؤ کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب پنجا ب اسمبلی کے باہرمال روڈ پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین نے مظاہرہ کیا۔ سلطان مجددی، ندیم اشرفی اور دیگر نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر ملازمین کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ملازمین کے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ہاوس رینٹ ،میڈیکل، کنوینس الاونس میں اضا فہ اوردیگر مطالبات شامل تھے۔ ملازمین فاقہ کشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ملازمین خودکشیوں کی بجائے سڑکوں پر اپنا لہو بہا کر اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔
تازہ ترین