• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کالجز میں کورونا کے بعد دوبارہ تربیت کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب نے کرونا وائرس کے باعث پولیس ٹریننگ کالجز میں ملتوی ہونے والی ٹریننگز کے دوبارہ آغاز کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، شیڈول کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق ملتان میں ٹریفک اسٹنٹ کے سیکنڈ کورس کی ٹریننگ کا آغاز ملتان ٹریننگ کالج میں 28 دسمبر سے شروع ہوگا اور 31 مئی تک جاری رہے گا اس میں 410 اہلکار شریک ہو ں گے جبکہ 459 پولیس اہلکاروں کی بنیادی ٹریننگ 6 اکتوبر سے شروع ہوگی۔اسی طرح فاروق آباد اور سرگودھا میں بھی ملتوی ہونے والی ٹریننگ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین