• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:پولیس اسٹیشن میں ملزم کی فائرنگ، اہلکار ہلاک

لندن میں پولیس افسر پولیس اسٹیشن میں زیرحرست ملزم کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کےمطابق جنوبی لند ن میں واقع حراستی مرکز میں 23سالہ زیر حراست ملزم نے پولیس افسرپر فائرنگ کی جس سے پولیس افسر شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔


دوسر ی جانب ملزم نے خود کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔

میٹ پولیس کا کہناہےقتل کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، قتل کی وجوہات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین