آپ آف لائن ہیں
جمعرات11؍ ربیع الاوّل 1442ھ 29اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

رنویر سنگھ نے NCB سے کیا درخواست کردی؟

بالی وو ڈرگ کیس میں طلب کی گئی بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے شوہر  رنویر سنگھ نے تحقیقاتی ادارے سے دپیکا کے ساتھ پیش ہونے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق رنویر سنگھ نے تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دپیکا پڈوکون کے ساتھ اینزائٹی کا مسئلہ ہے اس لیے اُنہیں اجازت دی جائے کہ وہ دپیکا کے ساتھ این سی بی کے دفتر آ سکیں۔‘

رنویر سنگھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’ وہ ایک قانون کی پاسداری کرنے والے شہری ہیں، وہ سمجھ سکتے ہیں کہ تفتیشی سیشن کے دوران اُنہیں وہاں نہیں ہونا چاہیے مگر وہ این سی بی سے درخواست کریں گے کہ اُنہیں آنے کی اجازت دی جائے کیوں  کہ دپیکا کبھی کبھار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہیں۔‘


دپیکا پڈوکون بھارتی شہر گوا میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، این سی بی کی جانب سے سمن ملنے پر گزشتہ دن رنویر کے ہمراہ ممبئی پہنچی ہیں ۔

واضح رہے کہ این سی بی کی جانب سے بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، راکول سنگھ اور شردھا کپور کو منشیات استعمال کیس میں تفتیش کے لیے سمن جاری کیے گئے تھے ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید