• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے کا فلیٹ پر چھاپہ، 13کلو سونا، غیر ملکی کرنسی برآمد


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر واقع ایک فلیٹ پر چھاپا مار کر 13 کلو سونا برآمد کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق چھاپا گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا، کارروائی میں آدھا کلو سے زائد چاندی بھی برآمد ہوئی ہے۔

منیر شیخ کے مطابق فلیٹ سے سونا اور چاندی کے ساتھ امریکی ڈالرز سمیت دیگر ممالک کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔


ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران 15 کروڑ روپے سے زائد کی برآمدگی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کو 2 روز قبل حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، جس سے 18ہزار امریکی ڈالرز اور 10 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے تھے۔

منیر شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزم کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے حوالہ ہنڈی کا بڑا ریکارڈ ملا تھا اور یہ کارروائی بھی اسی کی نشاندہی پر کی گئی۔

تازہ ترین