• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور کے حکم پر ریڈر کیخلاف مقدمہ


کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ نے غفلت برتنے والے ’ریڈر‘ پر مقدمہ درج کرنے اور اسے حوالات میں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

سی سی پی او لاہور کی بروقت ڈی ایس پی سے بات نہ کرانے پر ریڈر کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق آپریٹر نے سی سی پی او لاہور سے ڈی ایس پی خالد محمود کی فوری بات کرانے کا کہا، گن مین یوسف نے بتایا کہ ڈی ایس پی صاحب نماز پڑھ رہے ہیں، فارغ ہوتے ہیں تو بات کراتے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈی ایس پی کے نماز پڑھنے پر گن مین یوسف نے کمرے میں چٹ نہ رکھی۔


ایف آئی آر کے مطابق ڈی ایس پی کے ریڈر ضیغم عباس کو فون کرکے سی سی پی او لاہور سے بات کرانے کا کہا گیا تو ریڈر نے بات کرانے کے بجائے سی سی پی او کے آپریٹر سے تلخ کلامی کی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ریڈر ضیغم عباس نے سی سی پی او سے بروقت بات نہ کروا کر غفلت کامظاہرہ کیا۔

ڈی ایس پی خالد محمود نے بتایا کہ سی سی پی او کے حکم پر ریڈر ضیغم عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے اپنے حکم میں ریڈر کو حوالات میں بند کرنے کا بھی کہا۔

گزشتہ روز یہ اطلاعات بھی آئیں کہ سی سی پی او لاہورکی طرف سے گدھے کا بچہ کہنے پر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سب انسپکٹر (ایس آئی) فہد افتخار ورک نے انتہائی دلبرداشتہ ہو کر اپنی پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین