• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے 2020ء کے دوران 2 ہزار340 بار  ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔


بھارتی فورسز نے ایل او سی پر آج بھی فائرنگ کی، جس میں 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر برہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین