• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل، چنئی سپر کنگز کو دہلی کے ہاتھوں بڑی شکست

دبئی (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز نے چنئی سپر کنگز کو44رنز کی واضح شکست سے دوچار کردیا۔ جمعہ کو پرتھوی شا کے جارحانہ 64 رنز کی بدولت فاتح ٹیم نے تین وکٹ پر 175رنز اسکور کیے۔ شیکھر دھون35، رشابھ پنت 37 اور سریاش ایئر26رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ناکام ٹیم جواب میں سات وکٹ پر 131 رنز جوڑ سکی۔ فاف ڈوپلیسی 43 اور کیدار جادھیو 26 رنز نے ہی کچھ مزاحمت کی۔

تازہ ترین