کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شہری کو اغواء کرنے اور لاک اپ میں تشدد کا نشانہ بنانےپر ایس ایچ او سول لائن سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے 28ستمبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 22 جولائی کو گل بہادر نامی شہری کو اغواء کیا اور تشدد کے بعد ایک لاکھ روپے لے کر ایک دن کےبعد رہا کردیا، عدالت نے معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ایس ایس پی ساؤتھ کی جانب سے ابھی تک کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔