واشنگٹن(آئی این پی)ڈونلڈ ٹرمپ امریکا منتقل ہونے والی شہزادی میگھن مارکل سے بھی ناراض ہوگئے۔میگھن مارکل اورشہزادہ ہیری کی جانب سے جوبائیڈن Joe Biden کی حمایت میں ویڈیو بنانا امریکی صدرکو شدید ناگوار گزرا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ میگھن مارکل کے فین کےلئے نہیں لیکن شہزادہ ہیری کے لیے دعا گوہیں۔انہوں نے کہا کہ میگھن سے جڑنے کے بعد شہزادہ ہیری کودعاؤں کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل نے ایک ویڈیو میں امریکی شہریوں سے نفرت انگیز تقاریر کومسترد کرنے اورصدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔