لاہور(نمائندہ جنگ)سی سی پی او لاہور رہنے والے دو پولیس افسروں ڈی آئی جی ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی، بی اے ناصر کو پنجاب سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. بتایا گیا ہے کہ سی سی پی او اور آئی جی کے تنازع کے موقع پر آئی جی آفس میں پی ایس پی افسروں کا جو اجلاس بلایا گیا تھا، حکومت اس سے ناخوش ہے. وفاق میں ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے افسر جو حکومتی پالیسی کے خلاف متحرک ہوئے انہیں فوری صوبہ بدر کیا جائے۔ اس سلسلے میں مزید پولیس افسر پنجاب سے واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔