• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کو نچوڑنے اور گردن مروڑنے میں ماہر ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو نچوڑنے اور گردن مروڑنے میں ماہر ہیں ۔اس حکومت نے دکاندار و خریدار ،ریڑھی چھابڑی والے ،تانگے اور رکشہ والے ،مزدور اور کسان سب کو پریشان کردیا ہے ۔غریب کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے ۔کماتے غریب ہیں اور کھاتے جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں۔یہ جاگیر دار اور سرمایہ دار ہر حکومت میںشامل ہوتے ہیں ،عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر اپنے گرد انہی لوگوں کو جمع کرلیا جنہوں نے ملک و قوم کو اس حال تک پہنچایا ہے ۔
تازہ ترین