لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے گنے کے کاشتکاروںکے تحفظ کیلئے شوگر فیکٹریز (کنٹرول)ترمیمی آرڈیننس 2020 جاری کردیا۔ گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر قیدوجرمانہ ہو گا،آرڈیننس کے ذریعے پنجاب شوگر فیکٹریز(کنٹرول) ایکٹ 1950 میں بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر، وزن اور ادائیگی میں غیر قانونی کٹوتی پر 3 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا ہو گی۔ شوگر ملزگنے کی وصولی کی با ضابطہ رسید جاری کرنے کی پابند ہوں گی ۔ گنے کے واجبات کاشتکار کے اکائونٹ میں بھیجے جائیں گے۔ کنڈہ جات پر شوگر مل کے ایجنٹ مل کی باضابطہ رسید جاری کرنے کے پابند ہوںگے ۔کچی رسید جاری کرنا جرم ہو گا۔