• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مفاد کی قانون سازی، دوسری جماعتوں کا تعاون چاہتے ہیں، وزیراعظم

عوامی مفاد کی قانون سازی، دوسری جماعتوں کا تعاون چاہتے ہیں، وزیراعظم 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ عوامی مفاد کے حوالے سے دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو قانون سازی کے عمل میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،موجودہ قوانین جو بھی اصلاحات یا ترامیم درکار ہیں اس میں حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سےا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ،اس دوران قومی اسمبلی میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیر غور قانون سازی اورمختلف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئین و قانون کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور فراہمی میں مقننہ کا اہم ترین کردار ہے۔ اس ضمن میں موجودہ قوانین جو بھی اصلاحات یا ترامیم درکار ہیں اس میں حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی مفاد کے حوالے سے دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو قانون سازی کے عمل میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی صحت کارڈ پروگرام کے تحت مستحقین افراد کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بلا ئے گئےجائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ عوامی حقوق کے تحفظ میں مقننہ کا کردار اہم ترین ہے۔

تازہ ترین