• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی ملاقاتیں بتائیں، فون ڈیٹا لیک کیا تو قیامت آجائیگی، شیخ رشید


لاہور (جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ابھی ملاقاتیں بتائیں، ٹیلیفون ڈیٹا لیک کیا تو قیامت آجائیگی۔ نوازشریف کو اقتدار سے نکلوانے والی مریم، انکی ملاقاتوں کے وقت میں انتظار کررہا ہوتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مغل پورہ لاہور میں ویٹ مین روڈ پرکلین اینڈ گر ین پاکستان کے زیراہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پودا بھی لگایا۔ خطاب میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاک فوج کے ترجمان ہیں ’را‘ کے ایجنٹ نہیں، نواز شریف نے جو تقریر کی وہ مودی اور جندل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے والی مریم نواز ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے برے دن ہیں، عمران خان کی قیادت میں اس مافیا کو شکست ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکرکیا ہے، ٹیلی فون ڈیٹا لیک کردیا تو قیامت آجائے گی، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کواقتدار سے نکلوایا، اب بھی نکلوائیں گی۔

تازہ ترین