• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کے تحفظ کیلئے عدالتیں فعال کردار ادکریں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے صارفین کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں مہنگائی ،عوام کے لئے مشکل ترین صورتحال اور اپنے مسائل سے آگاہی دی ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اشیائے خورد و نوش پر ناجائز منافع خوری کی بیخ کنی کرے ۔عوام کو ملاوٹ شدہ اور مضر صحت کھانے کی اشیا ءمل رہی ہیں۔دودھ میں پانی ،پاؤڈر ،کیمیکل ،یوریا اور مرچوں میں اینٹوں کا چورا ملایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ،اداروں اور ملاوٹ مافیا کا گٹھ جوڑ ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہر جگہ اس کے خلاف صارفین منظم ہوں اور صارفین کے تحفظ کیلئے عدالتیں فعال کردار ادا کریں۔ مزیدبرآںامیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تبدیلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ریلیف کے نام پر قوم کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ نااہلی حکومت نے بجلی، ادویات، کوکنگ آئل، گھی اور دودھ کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں ہونے والی مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام پر 165 ارب کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کررہی ہے۔ آٹا، چینی، سبزیاں، دالوں سمیت تمام اشیاء ضروریہ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔
تازہ ترین