• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل جعلی ریاست، دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ،فلسطین فائونڈیشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل غاصب صہیونیوں کی قائم کردہ جعلی ریاست ہے جو خطے سمیت پوری دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ، عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطین سمیت مسلم امہ اور مسئلہ کشمیر کے ساتھ بہت بڑی خیانت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ہیومن رائٹس موسیٰ بلوچ ، غلام نبی مری ، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ، آئی ایس او کے قاری سجاد علی ، تنظیم اسلامی بلوچستان کے رہنماء مولانا اقتدار احمد خان ، فلسطین فائونڈیشن کے آغا سہیل اکبر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم اور سازشوں کے خلاف اسرائیل نامنظور مہم چلائی جا رہی ہے ۔ مہم کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کے خلاف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن کے تحت پریس کانفرنسز اور سیمینارر منعقد کیے ، ریلیاں نکالی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین فائونڈیشن پاکستان نے مرکزی سطح پر اسرائیل نامنطور مہم کا اعلان کیا تھا اور آج کی پریس کانفرنس بھی اسی مہم کا تسلسل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو بڑھاکر حقیقت میں فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کی جدوجہد کو بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے خلیجی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے او آئی سی اور عرب لیگ سمیت خلیج کونسل کے وجود کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ 
تازہ ترین