• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، دوشیزہ کرک کے رہائشی کے ساتھ فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ رحمن بابا کی حدود سے ددوشیزہ کرک کے رہائشی کے ساتھ فرار ہو گئی ۔عزت اللہ ولد محمد ا جان سکنہ افغانستان حال گڑھی قمردین نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی پندرہ سالہ بیٹی صدف ڈاکٹر سے معائنہ کے بہانے گھر سے نکل گئی اور واپس نہیں آئی وہ بیٹی کی تلاش کررہے تھے کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی کرک کے رہائشی رازق کے ساتھ فرار ہو گئی ہے مدعی کے مطابق رازق نے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا تاہم انہوں نے اس لئے رشتہ دینے سے انکار کیا تھا کہ رازق پہلے سے شادی شدہ تھا پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین