پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں خوشی ہے کہ ایک برس بعد ون ڈے کرکٹ کا آغاز اپنی زمین سے کر رہے ہیں، زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلیں گے، جیت ترجیح ہے، ملک میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔
ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لئے کافی ایکسائیٹڈ نظر آئے ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، زمبابوے کے خلاف مثبت کھیلنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ذہن میں ضرور رکھنا ہوگا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفکیشن میں کام آئیں گے، جیت اور پوائنٹس کے ساتھ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ءکے لیے کمبی نیشن بنانا ترجیح ہے۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سارا فوکس 2023ء کے لیے مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے، بیک اپ بھی تیار ہوں گے تاکہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے ایک مضبوط ٹیم ہو۔
ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ 2017ء چیمپئنز ٹرافی کے بعد اس طرح ہارے کہ خود پر یقین ختم ہوگیا۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ضروری یہ ہے کہ جیت کی عادت بنائی جائے ۔