• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹ کی چربی میں اضافہ جلد موت کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیٹ کی چربی میں اضافہ جلد موت کا سبب بن سکتا ہے۔

میڈیکل جرنل میں شائع کردہ ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ پییٹ کی چربی  جلد موت کی وجہ بن سکتی ہے اور قبل از وقت موت کے خطرے کا تعین کرنے کے لیے باڈی ماس انڈیکس (BMI) کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

باڈی ماس انڈیکس کیا ہے؟

باڈی ماس انڈیکس (BMI) ایک آسان اقدام ہے جو لوگوں کے وزن کا اندازہ کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے لیکن اس پر اکثر تنقید کی جاتی ہے کیونکہ باڈی ماس انڈیکس یہ نہیں بتاتا ہے کہ جسم میں چربی کہاں محفوظ ہوتی ہے۔

پیٹ کی زائد چربی موت کی وجہ ہے؟

اِس ضمن میں محققین نے مختلف تجربات اور مطالعے کیے جس کے بعد معلوم ہوا کہ پیٹ کی اضافی چربی واقعی میں جلد موت کا سبب بن سکتی ہے۔

خواتین میں خاص کر ہر 10 سینٹی میٹر پیٹ کی چربی میں اضافہ 8 فیصد تک موت کے خطرے میں اضافہ کر دیتا ہے جبکہ مردوں میں ہر 10سینٹی میٹر پیٹ کی چربی میں اضافہ موت کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس کے برعکس جسم کے دیگر حصوں میں موجود اضافی چربی جلد موت کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔

دوسری جانب ایران میں سیمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے ایک مطالعےمیں کہا گیا ہے کہ یہ بات پہلے ہی مشہور ہے کہ زیادہ وزن یا موٹاپا ہونا دل کی بیماری، کینسر اور گُردوں کی بیماری کے خطرے سے منسلک ہے۔

پیٹ کی اضافی چربی کیسے کم کی جائے؟


  • پتے والی سبزیوں اور تازہ پھلوں کو غذا میں شامل کریں۔
  • پروٹین اور کم چربی والی مصنوعات کا انتخاب کریں۔
  • چینی کا استعمال کم کریں اور کوشش کریں کہ کیک، کوکیز اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کیا جائے۔
  • ڈنر میں بھاری غذا کے بجائے ہلکی غذا اور سلاد کا استعمال کریں۔
  • زیادہ سے زیادہ ورزش کریں جیسے واک، تیراکی اور جمپنگ وغیرہ۔
تازہ ترین