• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوت مدافعت بڑھانے والی 5 غذائیں

مضبوط مدافعتی نظام آپ کو قدرتی طور پر مختلف بیماریوں اور انفیکشن سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ کچھ غذائیں اور مشروبات قدرتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے میں آپ کی مدد کرسکتی ہیں۔ آئیے ہم اُن مفید غذائیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مضبوط مدافعتی نظام آپ کو بہت ساری بیماریوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مضبوط قوت مدافعت آپ کے جسم کو بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ بہت سے عوامل ایسے ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا بھی سکتے ہیں لہٰذا اپنے مدافعاتی نظام کو مستحکم رکھنا بہت ضروری ہے بصورت دیگر آپ اکثر بیمار پڑ سکتے ہیں۔

کچھ معمولی تبدیلیوں سے آپ قوت مدافعت کو بڑھاسکتے ہیں اور اپنی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ذہنی تناؤ، ناقص طرز زندگی، غیر صحت مند کھانا اور نیند کی کمی کچھ ایسے عوامل ہیں جو آپ کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں لیکن آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کچھ اقدامات بھی کرسکتے ہیں۔ یہاں ماہرین کچھ غذائیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو قدرتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

قدرتی طور پر قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں:

ہلدی:

ہلدی وہ کرشماتی مصالحہ ہے جو دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ ہلدی آپ کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔ یہ سوزش کی خصوصیات سے بھی بھری ہوئی ہے۔ آپ اپنی غذا میں ہلدی شامل کرسکتے ہیں اور بہتر نتائج کے لیے ہلدی والا دودھ تیار کرکے پی سکتے ہیں۔ تازہ ہلدی آپ کی صحت کے لیے بےحد فائدہ مند ہے۔

چائے:

چائے بہت سے طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے، یہ ناصرف ذائقوں سے مالا مال ہوتی ہے بلکہ چائے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ 

چائے کی پیالی کے ساتھ اپنی صبح کا آغاز کرنا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔ سبز چائے، کالی چائے(بلیک ٹی) ، ادرک والی چائے ، دار چینی والی چائے ، ہلدی والی چائے یا کیمومائل چائے کو آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کرکے بےشمار فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

دہی:

دہی ایک اور صحتمند آپشن ہے جسے آپ قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ دہی میں موجود پروبائیوٹکس انفیکشن کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ روزانہ کی بنیاد پر دہی کھا سکتے ہیں۔ اس کے ذائقہ کو بڑھانے کے لیے اپنے دہی میں کچھ تازہ پھل شامل کریں۔ یاد رہے کہ زیادہ چکنائی والا دہی کھانے سے پرہیز کریں۔

سیٹرس فروٹ:

سیٹرس فروٹس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانےمیں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ وٹامن سی سفید خون کے خلیوں کی تیاری میں مدد کرتا ہے۔ سفید خون کے خلیے جسم کے بیماریوں سے لڑنے والے خلیات ہیں۔ 

آپ زیادہ سے زیادہ وٹامن سی کے استعمال سے سردی یا دیگر بیماریوں کے لگنے کے خطرے کو روک سکتے ہیں۔ کچھ وٹامن سی سے بھرپور پھلوں میں نارنجی، موسمی، مالٹا، کیوی، لیموں سمیت دیگر پھل شامل ہیں۔

دارچینی:

دار چینی ایک ایسا مصالحہ ہے جو آپ کے کھانے میں اضافی ذائقہ ڈالتا ہے۔ یہ صحت کے فوائد سے بھی بھرپور ہے۔ دار چینی ذیابیطس، پی سی او ڈی، انفیکشن اور دل کی صحت کے انتظام میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ یہ وزن میں کمی کو بھی فروغ دےسکتی ہے۔ دار چینی کو اپنی غذا میں شامل کریں اور اپنے مدافعتی نظام کو تقویت دیں۔

تازہ ترین