• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی رشتۂ ازدواج میں منسلک


پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اور ٹی وی اداکار سلمان سعید رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید کی شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سلمان سعید نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا  جبکہ عروسی جوڑے میں ملبوس اداکار کی اہلیہ بھی بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

سلمان سعید کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی جن میں اداکار عدنان صدیقی، احمد بٹ، عمران اشرف اور واسع چوہدری شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمر اور کرکٹراظہر علی نے بھی سلمان سعید کی شادی میں شرکت کی۔

دوسری جانب ابھی تک سلمان سعید اور ہمایوں سعید کی جانب سے اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بڑے بھائی ہمایوں سعید کے نقشِ قدم پر چلنے والے سلمان سعید نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تازہ ترین