• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

USAID کے تعاون سے سندھ میں 14 نئے اسکول تعمیر ہونگے

سندھ میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے محکمۂ تعلیم صوبے کے مختلف اضلاع میں 14 نئے اسکول تعمیر کرے گا۔

سیکر یٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کیئے جانے والے اسکولوں سے متعلق 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں چئیرمین، دیگر ممبران اور یو ایس ایڈ کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یو ایس ایڈ مختلف اضلاع میں 14 اسکول تعمیر کرے گا جس کے حوالے سے کمیٹی مختلف امور کا جائزہ لے گی۔


نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول نہ صرف ضلع کے مین روڈ پر قائم کیے جائیں گے بلکہ ابتر حالت والے اسکولوں کو بھی بہتر کر کے منصوبے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

سیکر یٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ اسکول کی تعمیر کے لیے علاقے کے متعلقہ لوگ زمین عطیہ بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین