• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی نام والے تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے جعلی ناموں سے منسوب دستاویزات نہ رکھنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی اسکولز کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر ملکی ناموں سے غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی بھر مار ہے۔

ڈی جی اسکولز کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی اداروں اور غیر ملکی ناموں سے منسوب درجنوں اسکول شہر میں رجسٹریشن کے بغیر سالوں سے چل رہے ہیں۔

غیر ملکی ناموں والے اسکولوں کو متعلقہ ملک کے ساتھ اپنی دستاویزی وابستگی ظاہر کرنی پڑے گی۔


ڈی جی اسکولز کا کہنا ہے کہ ایسے اسکولوں کو نوٹسز جاری کردئے گئے ہیں، ڈائیریکٹوریٹ نے 7 دن کے اندر غیر ملکی ناموں سے تعلیمی ادارے چلانے والوں کو دستاویزاتی ثبوت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیرون ملک سے وابستگی نہ ہونے اور غیر رجسٹرڈ ہونے پر اسکول کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین