• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام اسکولز 28 ستمبر سے کھلنے کے پابند ہیں، سعید غنی


وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سکینڈ فیز میں تمام اسکولز 28 ستمبر سے کھلنے کے پابند ہیں۔

جیکب آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز 28 ستمبر سے ہی ہوں گی۔


انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں تمام اسکولز 28 ستمبر سے کھلنے کے پابند ہوں گے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ میں تعلیمی اداروں میں ایس او پیز چیک کر رہے ہیں۔

تازہ ترین